فرانس اسلام دشمنی میں انسانیت بھی بھلا بیٹھا

252

فرانس میں اسلام مخالف اور مقدس ہستیوں کی توہین کے بعد مسلمانوں کے سماجی و فلاحی کاموں کو بھی بند کیا جانے لگا۔

فرانس اسلام دشمنی میں انسانیت بھی بھلا بیٹھا، بلاتفریق و امتیاز دنیا بھر میں لاکھوں بے سہارا اور ضرورت مندوں کی کفالت اور داد رسی کرنے والے فرانس کے سب سے بڑے مسلم خیراتی ادارے کو تحلیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

باراکا سٹی میں فرانس کے سب سے بڑے مسلم خیراتی ادارے کے بانی نے حکومتی اقدام کے بعد ترکی میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

France dissolves Muslim charity BarakaCity

ترک صدر رجب طیب ادروان کے نام متعدد ٹوئٹس میں ادریس سیہامیدی نے کہا کہ حکومت نے 26 ممالک میں 20 لاکھ لوگوں کی مدد کرنے والے مسلم خیراتی ادارے کو حکومت نے کام سے روک دیا ہے جس کے بعد وہ خود اور اپنی ٹیم کے لیے ترکی میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔

فرانس میں متعدد غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور مساجد گذشتہ دو ہفتوں میں بند کردی گئیں ہیں۔ ترکی اور فرانس میں کشیدگی بڑھنے پر امریکا بھی پریشان ہے اور وہ دونوں نیٹو اتحادیوں میں تناؤ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔