اسکول دوبارہ کب بند ہوں، کچھ پتہ نہیں، سعید غنی

178

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے لیکن اسکول دوبارہ کب بند ہوجائییں کچھ نہیں پتہ.

کراچی میں صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے نجی اسکول میں طلبا میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو این جی اوز ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں وہ آگے بڑھیں.

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں جبکہ صوبے میں سندھ 30 سے زائد نئے اسکول میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا.

وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا میں تعلیم کو کافی نقصان ہوا، کورونا کے دوران اسکول بند رہے اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب بند ہوجائیں، اسکول بند ہوئے تو طلبا ٹیبلٹس کے ذریعے بچے آن لائن پڑھ سکیں گے.