اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خود کو مہذب اورعالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔
سماجی راطبے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضور ﷺ کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خود کو مہذب اورعالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔
وزیراعظم کامسلم ممالک کےسربراہان کوخط دنیابھرکےمسلمانوں کےجذبات واحساسات کی ترجمانی ہے۔مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضور ﷺ کےخلاف نفرت انگیزاقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔خودکو مہذب اورعالمی حقوق کا علمبردارکہلوانےکےدعویدار مسلمانوں کےجذبات کا احترام بھی سیکھیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 29, 2020