حکومت پنجاب نےتمام تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کارکے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق میڈیکل سروسز،فارماسز،ٹائرپنکچرشاپس،پھلوں اورسبزیوں کی دکانیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں،تندور،آٹا چکیاں،پوسٹل، کوریئرسروسز24گھنٹے کھلے رہیں گے۔
صوبے بھر میں ڈرائیور ہوٹل،پٹرول پمپس،آئل ڈپو،ایل پی جی شاپس اور فلنگ پلانٹس کھلے رہیں گے، زرعی آلات ورکشاپس،اسپیئرپارٹس شاپس،پرنٹنگ پریس بھی مسلسل کام جاری رکھ سکیں گے۔
تفریحی اور پبلک پارکس صبح7بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ لازمی ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر پہلے کی طرح سختی سے عمل کرناہوگا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور،ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے علاقائی حدود پرہوگا۔