تحقیق: انڈوں کا استعمال اور اس کی رنگت

323

انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے انڈوں میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت میں قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں عام ہےاور لوگ عام طور پر ناشتے میں انڈے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پسندیدہ غذا ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھی بھر پور ہے جبکہ انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا،انڈوں کے رنگ کیوں مختلف ہوتے ہیں؟

صحت کے ایک میگزین کے مطابق  سفید اور براؤن انڈوں کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں ہوتا اور دونوں غذایئت میں یکساں افادیت رکھتے ہیں البتہ پیگمنٹ یم (پیگمنٹیم) نامی مادے کی وجہ سے انڈے کی رنگت مختلف ہوتی ہے اور یہ مادہ پرندوں کے انڈوں کی رنگت کا ذمہ دار ہے اور رنگت کا بھی۔

واضح رہے ماہرین کچے انڈے کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ ان میں مضر صحت بکٹیریا پایا جاتا ہے اور  اس کی وجہ سے نظام ہضم متاثر ہوتا ہے خاص طور پر بچوں کے لیے منع کیا جاتا ہے۔

خیال رہے  ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین کے علاوہ کیلوریزاور غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں اور آپ انہیں اُبال کر کھائیں، آملیٹ بنائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔