تحقیق: آپ کیسے شوہر ہیں یہ معلوم ہوسکتا ہے

284

ایک تحقیق  کے مطابق کیا آپ بور شوہر ہیں یہ کیسے معلوم ہوسکتا ہے، ماہرین نے  5 علامتیں ایسی بتائی  ہیں جن سے معلوم کیا جاسکتا ہے آپ کی زندگی کیسی ہے اور آپ کیسےشوہر ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ  دو افراد کے درمیان باہمی الفت ومحبت کی بنیاد پر ازدواجی زندگی قائم ہوتی ہے مگر پھر اچانک کچھ عرصے بعد یہ زندگی انتہائی بور کیوں ہوجاتی ہے۔

میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق  کی رپورٹ کے مطابق اگر اس کی وجہ صرف بیوی کے لڑائی جھگڑے نہیں ہوتے بلکہ یہ  شوہر کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے اور  ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ درج ذیل پانچ طریقوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آپ کیسےشوہر ہیں ۔۔۔۔۔۔

 

پہلی یہ کہ کیا وہ جھگڑالو اور تنہائی پسند ہے اور بیوی کی ہر بات پر تنقید کرتا ہے اور اس کے حوصلے پست کرتا رہتا ہے جبکہ  صرف اپنے بارے میں بات کرنا پسند کرتا ہے یا اپنے کارنامے گنواتا ہے یا سب کے سامنے اپنی خوبیاں بیان کرتا رہتا ہو۔

دوسرے کے جذبات کی قدر نہیں کرتا ہو اور دوسروں کا خیال رکھے بغیر تنقید کرتا ہو۔

تیسری ہر بات پر غصہ کرتا ہے اور کسی چیز پر راضی نہیں ہوتا ہو  اور اپنے پاس نعمتوں کی طرف توجہ نہیں جاتی جبکہ دوسروں کی خوشیوں پر کڑھتا رہتا ہے۔

ایک ہی معمول پر زندگی گزارتا ہے اور سونے جاگنے اور پہننے کے علاوہ سوچنے کا ایک ہی انداز ہے جس میں تبدیلی لانے کے لیے تیار نہیں اور یہاں تک کہ گھر کا ڈیکوریشن تبدیل کرنے پر قیامت کھڑی کردیتا ہو اور کئی ہفتوں کے جھگڑوں کے بعد ہی کسی چیز کی تبدیلی پر راضی ہوتا ہے۔

بانچویں بات زندگی میں کوئی نمایاں اور منفرد چیز کے لیے کوئی استعداد نہیں رکھتا ہو اور تبدیلی کی ہر تجویز مسترد کردیتا ہے۔

واضح رہےاگر ان باتوں کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوسکتا ہے کہ آپ کیسے شوہر ثابت ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب آپ آدمی کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں لیکن آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ اپنے آس پاس کے حالات کو بدل کرسکتے ہیں۔