سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے پر حملہ، گارڈ زخمی

213

سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانےکے گارڈ کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ فرانسیسی قونصل خانےکے گارڈکو تیز دھار آلے سے زخمی کرنےوالا شہری سعودی ہے جبکہ زخمی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس کے شہر نائس میں نوٹری ڈیم چرچ میں چاقو بردار حملہ آور نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کوقتل کردیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق چاقو بردار حملہ آور اللہ ہو اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے چرچ کے اندر داخل ہوا اور ایک خاتون کو ذبح اور دو کو چاقو کے وار سےقتل کردیا تھا۔