پابندیوں کے باوجود برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ فراہم

220

برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کیے جانے کیخلاف جون 2019 کے قانونی فیصلے کے باوجود برطانیہ کی سعودی عرب کو اسلحہ فراہمی جاری۔

برطانوی اسلحے کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے سے قبل یمنی شہریوں سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے میں ناکام رہی۔

بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نے برطانیہ کے سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب برطانوی اسلحہ یمن میں جنگی جرائم میں استعمال کررہا ہے۔

اسلحہ تجارت خلاف مہم (CAAT) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو فراہم کردہ برطانوی اسلحہ یمن کے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب ہے۔