پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ اجلاس پر بیان

50

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان معاملات پر مثبت انداز سے پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین نے دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے، جہاں نئے مالیاتی ماڈلز کے حوالے سے فرنچائزز کے مالکان کو پریزنٹیشن دی گئی ہے۔ اب فرنچائززاپنے متعلقہ نمائندگان سے مشاورت کے بعدان آپشنز کے حوالے سے جواب دیں گی۔ تمام فریقین نے اس معاملے کا حل جلد نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔