پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اسپانسرز کا اعلان

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آج سے شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر لیگ میں شامل ان تینوں میچوں کاٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسر جبکہ سروس ٹائرزنیتین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہنا ہے کہ وہ برائیٹو پینٹس، آئی ٹیل موبائل اور سروس ٹائرزکو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ان اسپانسرز کا کرکٹ کی فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کے مشکور ہیں۔