پشاور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ملگری وکیلان کے صدارتی امیدوارعبداللطیف خان آفریدی نے کامیابی حاصل کرلی۔ہرسال عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے انتخابات منعقدکیے جاتے ہیں جس کے لیے روٹیشن کے مطابق ہر صوبے سے صدرکاانتخاب کیاجاتاہے ،اس بار خیبرپختونخواسے عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ملگری وکیلان کے عبداللطیف خان آفریدی اور عبدالستار خان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔