اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔
وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا، سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔
ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 30, 2020
خیال رہے کہ ایاز صادق نے 28 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔ میٹنگ میں وزیراعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، پسینے میں شرابور وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں، آج رات 9 بجے بھارت حملہ کررہا ہے۔