دبئی پولیس: انسانی مدد کے بغیر ٹریفک چالان کرنےمیں کامیاب

326
دبئی میں زیر تعمیر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا پرشکوہ منظر

دبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری عداد و شمار کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 46فیصد تک کمی آگئی ہے جبکہ 9 ماہ کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار 940  ٹریفک چالان کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ رواں سال 2020 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کی تعداد توجہ طلب حد تک کم ہوگئی ہے اور حادثات کی شرح بھی 46 فیصد تک کم ہوگئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں معمولی زخمی ہونے والوں کی شرح 47.4 فیصد، متوسط درجے کے زخمیوں کی شرح 43.1 فیصد اور زیادہ زخمی ہوجانے والوں کی شرح 10.2 فیصد سے کم ہوئی ہے جبکہ ٹریفک حادثات سے اموات میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق 2019 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 132 اموات ٹریفک حادثاث سے ہوئی ہیں مگر اس سال ان کی تعداد گھٹ کر76 ہوئی ہے جبکہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار 940  ٹریفک کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ٹریفک نے رواں سال کے شروع سے لے کر ستمبر کے مہینے تک 6 بار آگہی مہم چلائی ہے جس سے 36095 افراد نے فائدہ اٹھایا تھا جبکہ اس سال سب سے بڑی کامیابی یہ ملی ہے کہ 9 ماہ کے دوران کسی انسانی مدد کے بغیر صرف کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے 1 لاکھ 13 ہزار 580 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ہیں۔