فلپائن: پولیس آفیسر لڑاکا مرغے کے حملے سے ہلاک

335

کیٹرمین: فلپائن میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کے دوران چھاپا مارنے پر موقع پر موجود پولیس اہلکار کو مرغے کا پنجہ لگنے سے موت واقع ہوگئی جبکہ کورونا وائرس پھیلنے کے دوران مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ فلپائن کے شمالی صوبے ثمر میں پیش آیا جہاں مرغوں کی لڑائی پر چھاپا مارنے والے لیفٹیننٹ کرسٹین بولوک نامی پولیس آفیسر لڑاکا مرغے کے حملے میں اس کے پنجے سے لگے تیزدھار بلیڈ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے ثمر میں غیر قانونی لڑائی کے دوران  لڑاکا مرغوں کے پنجوں پر تیزدھار بلیڈ لگائے جاتے ہیں اور چھاپا مارنے والے لیفٹیننٹ کرسٹین بولوک نامی پولیس افسر کی ٹانگ پر بلیڈ لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فلپائن پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کی ٹانگ پر بلیڈ لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن جب  وہ وہاں پہنچے تو کرسٹین بولوک کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ اس واقعے کو افسوس ناک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس چیف کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ہے اورہم نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

واضح رہے مرغوں کی لڑائی فلپائن میں مشہور ہے  اور یہ عام طور پر بڑے ہجوم کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں جو مرغوں کے مابین لڑائی کے نتیجہ پر لاکھوں کا شرط لگاتے ہیں