تحقیق: زیادہ آلو کے چپس یا فرائز کھانے والوں کو خطرہ

384

خیال کریں! کھانا صحت کے لیے بہت اہم ہے اس لیے کھانا کھائیں نخرے نہ دکھائیں کیونکہ  طبی ماہرین نے کا کہنا ہے کہ کھانے کے معاملے میں نخرے کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل میں 17 سالہ نوجوان کی بینائی جانے کے بعد طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کے معاملے میں نخرے کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا  ہے کہ  متاثرہ لڑکا صرف آلو کے چپس اور کرسپس پر زندہ تھا اور اس کی آنکھیں تقریباً مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہیں جبکہ بیشتر ٹیسٹ اور طبی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکے میں وٹامن کی شدید کمی ہے اور اس کا جسم موزوں خوراک کی کمی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

https://images6.fanpop.com/image/photos/35300000/Yellowish-brown-Fries-colors-35336615-500-500.jpg

ماہرین کا کہنا تھا کہ 17 سالہ نوجوان کی شناخت تحقیقی بنادیوں کی وجہ سے ظاہر نہیں کی جا سکتی لیکن جب وہ 14 برس کی عمر میں پہلی بار تھکن اور بدن ٹوٹنے کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آیا تھا اور اس وقت اس میں وٹامن بی12 کی کمی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کو خصوصی خوراک کے سپلیمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جبکہ اس نے نہ تو اس نسخے پرعمل کیا اور نہ ہی پرہیز کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں علاج کرنے والے ڈاکٹر ڈینیز اٹن کا کہنا تھا کہ اس کی خوراک روزانہ لازمی طور پر مقامی فش اینڈ چپس شاپ سے آتی تھی اور وہ پرنگلز جیسے کرسپس وغیرہ بھی کھاتا تھا جبکہ بعض اوقات وہ سفید بریڈ کا ٹکڑا یا کبھی کبھار گوشت کا ٹکڑا کھا لیا کرتا تھا لیکن وہ کبھی پھل یا سبزیاں نہیں کھاتا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس لڑکے نے اس کی وجہ بعض کھانوں کے رنگ و ذائقے سے اپنی بیزاری بتائی ہے اور کہا تھا کہ کرسپس اور چپس ہی ایسے کھانے تھے جسے کھانے کی رغبت ہوتی تھی جبکہ ڈاکٹر ڈینیز اٹن اور ان کے ساتھیوں نے بار بار جانچ میں نوجوان میں وٹامن بی 12 کی کمی پائی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم وٹامنز اور مادنیات کی کمی بھی پائی ہے جن میں آءرن، کانسہ، سلینیئم، اور وٹامن ڈی شامل تھے۔

خیال رہے ماہرین کا ماننا ہے کہ کھانے کے معاملے میں نخرے کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور صرف آلو کھانا صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس یا فرنچ فرائز شوگر بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے آلو کا محتاط استعمال ہی شوگر سے بچنے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے۔

دوسری جانب آلو کے چپس دراصل جارج کرم نامی ایک شخص نے 1853 میں اتفاقیہ طور پرایجاد کیے تھے اور جارج کرم ایک سیاہ فام امریکی شیف تھا اور کرم نے بار بار پریشان کرنے پر چڑ کر تیسری مرتبہ جو فرائز بنائیں گاہک کو وہ فرائز بے انتہا پسند آئیں اور اس طرح آلو کے چپس ایجاد ہوگئے۔