مکسڈ مارشل آرٹس کے لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نے فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
مکسڈ مارشل آرٹس کے لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نورما کومیدوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور ان کی اشاعت پر فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی خاکے بنانے والوں اور ان کے پیروکاروں کے چہرے کو بدنما کردے اور اللہ جلد حساب کتاب کرتا ہے، آپ یہ دیکھیں گے.
لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نے کہا کہ جو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں، اللہ پاک توہین آمیز خاکے بنانے والوں کو زندگی اور آخرت میں ذلیل وخوار کرے.
خبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم اپنے نبی پاک ﷺ کو اپنے دل کے قریب اور اپنے والدین، بیوی، بچوں اور تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور یقین کریں یہ اشتعال انگیزی ان کی طرف ہی واپس آئے گی.