این سی او سی کا کورونا کے خلاف شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ

218

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جان لیوا وبا کورونا وائرس کی ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے  مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

وفاقی وزیر نے اس حوالے سے ایک نمبر شیئر کرتے ہوئے کہا  کہ شہری  کورونا ایس او پیز کی  خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر اس نمبر  3336262 0335 پر بھیجیں.

اسد عمر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز میں ماسک نہ پہننے ،سماجی فاصلے اور پرہجوم والے مقام پر خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویر بھیجیں.