پاکستان کرکٹ ٹیم: کیمپ روانگی سے قبل دعائیہ تقریب

172

اسلام آباد: عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ روانگی سے قبل ہوٹل میں دعائیہ تقریب منعقدہ کی گئی  جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ نے شرکت کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل ہوٹل میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کری۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جہاں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے علاوہ زمبابوین آل راؤنڈر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل ہوٹل میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل (اتوار) ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل دوپہر12 ہونگی اور اس میچ کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔