پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

212

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پٹرول ایک روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔ماہ اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔