پی ڈی ایم والے ملک دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں،محمود خان

66

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے سیاسی مفادات کے لیے ملکی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں اور ملک دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں، قوم کا ہر فرد اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور ملکی اداروں کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وہ ہفتے کے روز ضلع سوات کے ایک روزہ دورے کے دوران اپنے آبائی علاقے مٹہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موجودہ حکومت کے 2 سال پچھلے 40برس پر بھاری ہیں۔