ـ66 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 5 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

80

راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 66 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 5 نومبر سے ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گی، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے 66 ویں ایڈیشن کیلیے دس ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا، پاک آرمی، پی آئی اے ، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور پنجاب شامل ہیں۔