حافظ حسین احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آستین کا سانپ کہہ دیا

77

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ف کے اہم رہنما حافظ حسین احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آستین کا سانپ کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا رہنے والا ہوں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک ریڈ لائن ہوتی ہے، ایک حد ہوتی ہے، ہم یقیناً اس وقت اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم نے وہ حد کراس کرلی۔نجی
ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی میں جب پہلے نوازشریف لندن میں بیٹھے تھے، جس وقت قاضی حسین احمد بھی ازندہ تھے، اس وقت وزیراعظم عمران خان کو بھی بلایا گیا جو اس وقت صرف تحریک انصاف کے چیئرمین تھے اور طے پایا کہ پریز مشرف کی حکومت کے زیر نگرانی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا، باقی تمام جماعتوں کو نوازشریف نے بائیکاٹ پر لگادیا جس کے بعد فوری طور پر نوازشریف نے اپنا موقف بدل لیا۔