پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان

38

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی بھی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔راولپنڈی کے نواحی علاقے چک بیلی خان میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری
حکومت کے لیے سب سے بڑا چلینج مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب معیشت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ یہ چوروں کا اتحاد ہے جو مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔