حضرت محمدﷺ کی آمد کی خوشیاں پوری کائنات میں منائی جاتی ہیں

92

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کی آمد کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺ کانفرنس عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی، سید بشیر احمد شاہ، آغا شمس پٹھان اور ضلع بھر سے آئے نعت خواں حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن میلاد النبیﷺ کانفرنس کی شروعات حمد و پاک اور نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر ماحول کو خوشگوار بنایا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور دیگر نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشیاں پوری کائنات میں منائی جاتی ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس میلاد کا حصہ بنے، میلاد ہر سال منایا جائے گا۔ تمام نعت خواں اور دیگر مہمانان نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن میلاد النبیﷺ منانا قابل تعریف ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں ضلع بھر سے آئے نعت خواں معزز شہری اور صحافی برادران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔