لسبیلہ، گلشن امیر آباد میں پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ

88

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب سٹی پولیس کا گلشن امیر آباد میں ڈاکووں سے فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو گرفتار، ٹی ٹی پستول برآمد، چھینے گئے دو موبائل فون برآمد۔ گلشن امیر آباد میں ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی گلشن امیر آباد گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے والے شخص لوٹنے والے ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، ڈاکوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی نے کاشف اور زمان سکنہ پنجگور کو گرفتار کرکے قبضے سے ٹی ٹی پستول، دو چھینے گئے موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی۔