لسبیلہ، کوسٹ گارڈ نے 9 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

70

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈز کا سمندر میں ریسکیو آپریشن، 9 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کو اطلاع ملی کہ ماہی گیروں کی ایک کشتی ال دانیال جو کہ 9 مسافروں کو لیکر کھلے سمندر میں گئی ہوئی ہے انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے مسافروں اور لانچ کو ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے۔ بروقت اطلاع ملنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ نے ریسکیو بوٹ روانہ کی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 9 مسافروں اورماہی گیر عملے کو سمندر میں بروقت امداد دے کر باحفاظت کیماڑی کے سا حل پر شفٹ کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کی اس بروقت امدادی کارروائی کی وجہ سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی اپنے ہم وطنوں کے لیے ہر طرح کی خدمات بہم پہنچاتی رہے گی۔