دکی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

60

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں سیاہ کاری کے شعبے میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق دکی میں لونی کے علاقے کلی بختار خان میں نامعلوم مسلح افراد نے سیاہ کاری کے شعبے میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مراد محمد ولد جمعہ خان قوم مری سے اور خاتون کی شناخت مسماہ ت پ زوجہ محمد دین قوم مری سے ہوگئی ہے۔ لیویز رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں۔ جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون ت پ زوجہ محمد دین قوم مری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لورالائی منتقل کیا گیا جبکہ مراد محمد ولد جمعہ خان قوم مری کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔