ایک اور عالمی ریکارڈ علیم ڈار کے نام

240

پاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے والے عالمی امپائر بن گئے.

پاکستان اور زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ سپروائز کرنے والے علیم ڈاراپنے کیریئر کا 210 واں میچ سپروائز کررہے ہیں جس کے بعد علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپر وائز کرنے والے عالمی امپائر بن گئے ہیں.

رکارڈ ہولڈر امپائرعلیم ڈار کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپر وائزکرنے کا اعزاز ملا ہے اس پر فیملی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں.

یاد رہے کہ سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار کے نام ہے،  46ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ وہ ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، مجموعی طور پر علیم ڈار 387 انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کا 209 میچز سپر وائز کرنے کا رکارڈ توڑ دیا.