عباسی شہید اسپتال کے مین گیٹ پر رکشہ ڈرائیور خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا.
ابتدائی معلومات کے مطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے داخلی دروازے پر رکشہ ڈرائیور بے ہوش خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگیا.
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے تاہم رکشے میں 2 خواتین بھی موجود تھیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوش خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور طبی امداد کے لیے خاتون کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے عباسی شہید اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں.
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی چیک اپ کے بعد خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے.