ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت، مزید 17 افراد جاں بحق

236

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 جبکہ 6,823 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 12,592 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 851، پنجاب میں 104,271 ،بلوچستان میں 15,920، خیبرپختونخواہ 39,564، گلگت بلتستان میں 4,261، اسلام آباد میں 19,970 اور آزاد کشمیر میں 4,133 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,627 پنجاب 2,362، خیبرپختونخوا 1,277، اسلام آباد 222، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 151 اورآزاد کشمیر میں 92 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 14 ہزار 555 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 44 لاکھ 58 ہزار 890 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27 ہزار 665  ٹیسٹ کے دوران 977 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 17 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 648  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 63 لاکھ 94  ہزار 12 افراد متاثر، 12 لاکھ 397 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 667 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔