میانمار کے شہر ہلانگ تھریار میں ستمبر سے جاری کوروناوائرس کی دوسری لہر کے باعث لاک ڈاؤن نے عوام کو چوہے اور کیڑے کھانے پر مجبور کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلانگ تھریار جو کہ ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون کے پڑوس میں واقع ہے، انتہائی غربت کا حامل ہے۔ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس وبا کے باعث دوسرے لاک ڈاؤن میں عوام کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔
روزگار اور گھروں میں بند رہنے کے باعث عوام کا بُرا حال ہے جبکہ لوگ گٹر کے نالوں سے چوہے اور کیڑے پکڑ پکڑ کر کھانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب مقامی افراد اپنے گھروں کی پچھلی جانب بھی روشن کرنے لگے ہیں تا کہ رینگنے والے جانوروں کو پکڑ کر بطورِ خوراک استعمال کرسکیں۔