چنبل، ایک تکلیف دہ جِلد کی بیماری

208

چنبل جسے میڈیکل زبان میں Psoriasis کہا جاتا ہے، قوتِ مدافعت کی ایک دائمی خود ساختہ بیماری ہے جو جلد کے خلیوں میں غیر ضروری اضافے کا باعث بنتی ہے۔

خلیوں کا یہ تیزی سے ہونے والا اضافہ جلد کی سطح پر ابھار کا سبب بنتا ہے اور اس کے گرد سوجن اور سرخی پیدا ہوتی ہے جو تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ کبھی کبھی یہ ابھار پھٹ بھی جاتے ہیں جن سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔

psoriasis میں مبتلا افراد مرض کے کچھ ہی دنوں میں جِلد پر ظاہر ہونے والی علامات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ویسے تو عام طور پر کہنیوں اور گھٹنوں کی جِلد پر خلیوں کا ابھار بنتا ہے تاہم یہ جسم کے کسی بھی حصے پر ظاہر ہوسکتا ہے۔