چمن‘ مال بردار ٹرک سمیت 4 افراد کے اغوا کیخلاف احتجاج

90

چمن(آن لائن)چند روز قبل کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسلح افراد نے مال بردار ٹرک سمیت4 افراد کو اغوا کیا ہے جس کے خلاف چمن کوئٹہ شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر چکے ہیں، 8روز بعد بھی حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ گاڑی اور مغوی افراد پتا ہونے کے باوجود انتظامیہبازیاب نہیں کرا سکی کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سے ہر قسم کی آمدورفت معطل ہوگئی، افغانستان سے رابطہ منقطع ہوگیا،پاک افغان تجارت اور نیٹوسپلائی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل نے کہا کہ لیویز کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری خطرناک ہے، ایف سی اور اے ٹی ایف کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔