پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

61

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو6وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے 207رنز کا ہدف35.2اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 77،امام الحق 49، حیدر علی29اورعابد علی22رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 5وکٹیں لینے والے افتخاراحمدمین آف دی میچ قرار پائے، زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چھبابا 6رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند کا شکار بنے۔جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27رنز پرآؤٹ ہوگئے۔ 59رنز کے اسکور پر بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اگلی وکٹ کے لیے 61رنز کی شراکت ہوئی اور 25اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120رنز اسکور کیے جبکہ اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی۔ ٹیل اینڈرز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 206رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے10اوورز میں 40 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد موسی نے 2، حارث رئوف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔207رنز کے تعاقب میں ابتدائی10اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنا ئے۔عابد22رنز بنا کر پویلین لوٹے، امام الحق49رنز بناسکے ۔ حیدر علی29رنز ‘وکٹ کیپر محمد رضوان ایک رنز پر آئوٹ ہو گئے۔پاکستان نے 207رنز کا آسان ہدف35.2اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان بابر اعظم نے اپنے کیر ئیر کی16ویں نصف سنچری اسکور کی اور 77رنز جبکہ افتخار احمد16رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔