سپارکو کے دفتر کے قریب غیر قانونی تعمیرات جاری

76

کراچی ( رپورٹ محمد انور ) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اداروں کی کراچی میں موجودگی کے دوران اسکیم 33 اسپارکو روڈ کے قریب تجاوزات مافیا نے غیر قانونی عمارت تعمیر کرنا شروع کردیں۔ تقریباً چار سو گز کے رقبے پر یہ تعمیرا ت گرین بیلٹ یا فٹ پاتھ کے لیے مخصوص زمین پر کی جارہی ہیں۔ یہ خلاف قانون عمارت سپارکو اور محکمہ موسمیات کے دفاتر کے قریب سچل گوٹھ کے علاقے میںبنائی جارہی ہے۔ خیال ہے کہ یہاں مافیا کے کارندے کمرشل کم رہائشی بلڈنگ تعمیر کررہے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران مبینہ طور پر ان تعمیرات کی پشت پناہی کررہے ہیں۔