پی ڈی ایم کا پارلیمنٹ لانگ مارچ کا اعلان پشاور جلسے میں ہوگا

64

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا پلان ترتیب دیدیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان پشاور میں آئندہ ہونیوالے جلسہ میں کیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے حامی بھر لی ہے،بلاول زرداری سے رواں ہفتہ اس سلسلے میں اہم مشاورت کا امکان ہے ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم نے ن لیگ کی مشاورت سے نومبر کے آخری ہفتے میں پشاور میں ہونیواالے جلسہ میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا ہے ، تاہم پیپلز پارٹی سے مشاورت اور انہیں لانگ مارچ میں شامل کرنے کا ٹاسک پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پاس رکھا ہے ، لانگ مارچ فائنل رائونڈ ہو گا اور حکومت کو گھر بھیجے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اہم اور طاقتور حلیف سے محروم ہو جائے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی دانشمندی سے کام لے رہی ہے اور وہ اپنی سیاست کو عوامی بنانے کے لیے مثبت انداز میں آگے چل رہی ہے ۔