پشاور: تاجروں کا رات 10بجے کاروبار بند کرنے سے انکار، پولیس سے جھڑپ

58

پشاور (آن لائن) پشاور کے تاجروںنے رات 10 بجے تجارتی مراکز بند کرنے کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث پولیس اور تاجروں میں جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ تاجروں نے تجارتی مراکز 10 بجے بند کرنے پر احتجاج کیا جبکہ پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔