آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں میں پھر جھڑپیں(آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات)

121

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے مابین پھر جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ان تازہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات لگائے ہیں۔ جمعہ کو جنیوا میں منعقدہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ فریقین کی طرف سے مسلح کارروائیوں میں شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ باکو میں آذری وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ آرمینیائی فوج نے آذربائیجان کے اپنے ہی ملکی علاقے میں تعینات سرحدی دستوں پر بھی حملے کیے اور شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ تازہ جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔