پنجگور: آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ‘32ہزار لیٹر تیل جل گیا

100

پنجگور(آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک آئل ٹینکر پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا تیل ا ور گاڑی جل گئی۔ گاڑی کے مالک کے مطابق ہم تیل کو خالی کررہے تھے کہ جہاں تیل نکلتا ہے اس وال سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پلک جھپکتے ہی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔لگ بھگ3 کروڑ کی گاڑی اور32ہزار لیٹر تیل جس کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے جل گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔