مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ ، ریاض نائیکون کا جانشین شہید

84

 

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران ریاض نائیکون کے جانشین اور حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ میر شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سرس کے مطابق سری نگر کے نواحی علاقے رنگریٹھ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر حزب المجاہدین کے امیر ڈاکٹر سیف اللہ کو گرفتار کرنے گئے تھے تاہم
مزاحمت کا سامنا ہونے پر جھڑپ شروع ہوگئی، سیف اللہ میرکے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔31 سالہ سیف اللہ کی شہادت کی خبر پر سری نگر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جس کے دوران مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا اور ’’ گو انڈیا گو‘‘ ’’ ہم کیا چاہتے ہیں آزادی‘‘ کے نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیلز پھینکے۔ دوسری جانب حزب المجاہدین کی جانب سے اس خبر پر فی الوقت کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ رواں برس مئی میں حزب المجاہدین کے آپریشنز کمانڈر ریاض نائیکو کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سیف اللہ میر نے گروپ کی کمان سنبھال لی تھی۔