شکست کا خوف ، ٹرمپ نے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا

102

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارنے کے خوف سے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ریلی سے خطاب کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کے لیے تاریخ بڑھا دیں تاکہ اور لوگ ووٹ ڈال لیں۔انہوں نے کہا کہ نتائج کی تاریخ بڑھانا مایوس کن ہے، جب وقت تھا تو لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا کیوں نہیں، دھاندلی 3 نومبر سے اس عرصے کے دوران ہوگی جو سپریم کورٹ دے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ کاش سپریم کورٹ مجھ سے اچھا برتاؤ کرتی، ری پبلکنز یقینی بنائیں کہ 3 نومبر کو ووٹ ڈالیں، ایک دوسرے کوپکڑ کر پولنگ بوتھ لے جائیں اور ماتحت اپنے افسرکو بھی لے کر ووٹ ڈلوائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو دلدل کے کیڑوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ جو بائیڈن آئے تو کورونا ویکسین مزید التوا کا شکار ہو گی، پھر سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ خوش
قسمت ہیں میں آپ کا صدر ہوں، پنسلوانیا کا نتیجہ ری پبلکنز کے حق میں نکلا تو جیت یقینی ہو گی۔