زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

291

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے، کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے، گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے،

 زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان اسکواڈ میں شامل ہیں

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔