کورونا نے دنیا بھر میں 12 لاکھ سے زائد زندگیاں نگل لیں

228

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 321 ہوگئی ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 515 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑٰ 37 لاکھ 56 ہزار 847 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا  میں 94 لاکھ 73 ہزار 911  افراد کورونا سے متاثر،اموات 2 لاکھ 36 ہزار 471 ہوگئیں ،دوسرے نمبر پر بھارت میں 82 لاکھ 29 ہزار 322 افراد متاثر،اموات 1 لاکھ 22 ہزار 642 ہوگئیں، برازیل جہاں 55 لاکھ 45 ہزار 705 افراد متاثر،اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 104 ہوگئیں۔

روس میں 16 لاکھ 36 ہزار 781 افراد متاثر، اموات 28 ہزار 235 ، فرانس میں 14 لاکھ 13 ہزار 915 ، اموات 37 ہزار 19 ، اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار 517 ، اموات کی تعداد 35 ہزار 878 ، ارجنٹینا میں 11 لاکھ 73 ہزار 533 افراد متاثر، اموات کی تعداد 31 ہزار 140 ہوگئی ہیں۔