کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی

216

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے.

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 جبکہ 6,835 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 12,592 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 331، پنجاب میں 104,554 ،بلوچستان میں 15,954، خیبرپختونخواہ 39,649، گلگت بلتستان میں 4,279، اسلام آباد میں 20,089 اور آزاد کشمیر میں 4,237 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,631 پنجاب 2,365، خیبرپختونخوا 1,279، اسلام آباد 222، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 151 اورآزاد کشمیر میں 95 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار 16 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 44 لاکھ 86 ہزار 843 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27 ہزار 953  ٹیسٹ کے دوران 1,123 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 12 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 707  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 515 اور جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 321 جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑٰ 37 لاکھ 56 ہزار 847 ہوگئی۔