‘ شیخ الازہر فرانس میں توہین رسالت کیخلاف مقدمہ لڑیں گے’

243

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ شیخ الازہر فرانس میں توہین رسالت کے خلاف مقدمہ لڑیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شیخ الازہر سےرابطہ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے، شیخ الازہر فرانس میں توہین رسالت کے خلاف مقدمہ لڑیں گے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ترک  صدر اور وزیراعظم  پاکستان نےفرانس میں توہین رسالت کیخلاف بیان دیاہے فرانسیسی حکومت اور صدرنے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا،آزادی رائےکی حدودہوتی ہیں، آزادی رائے پر مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق مستقبل میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کے توہین آمیز رویوں اور اسلام مخالف اشتعال انگیزیوں پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے مسلمان فرانس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیے ہوئے ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے متنازع بیانات پرانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا، جکارتا میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر ہزاروں کی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔

مظاہرین نےفرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے  پر زور دیا اور فرانسیسی صدرسے اپنے متنازع بیانات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے مسلم دشمن روئیے کے خلاف نیویارک میں فرانسسی کونسلیٹ کے سامنے زبردست مظاہرہ شدید بارش کے باجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔