ترکی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 83 ہوگئی

194

ترکی کے مغربی ساحلی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہوگئی۔

ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افرادزخمی ہوئے،729 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے

ترک میڈیا کے مطابق ازمیر زلزلے میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 علاوہ ازیں انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ماحولیات و آباد کاری نے بتایا ہے کہ اب تک ایک 100 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے اور متاثرہ مقامات پر تقریباً 5 ہزار سے زیادہ افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 56 ہزار موبائل خوراک یونٹ متحرک ہیں۔

یاد رہے کہ ترک کے ساحلی شہرازمیرمیں 30 اکتوبر کو 6.6 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے.