کمانڈر ابو عبید ہ حزب المجاہدین کے نئے آپریشنل چیف کمانڈر مقرر

153

مظفر آباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین کی کمانڈ کو نسل نے کمانڈر ابو عبید ہ کو نیا آپریشنل چیف کمانڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ مصیب الاسلام ڈپٹی چیف کمانڈر کے فرائض سنبھالیں گے۔ یاد رہے اتوار کوحزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہو گئے تھے ۔ ترجمان حزب المجاہدین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ حزب المجاہدین کمانڈ کو نسل کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کی ۔اجلاس میں ڈاکٹر سیف اللہ کی شہادت کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ لیا گیا کہ کمانڈر ابو عبیدہ ،شہید سیف اللہ کی جگہ سنبھالیں گے اور کمانڈر مصیب الاسلام ڈپٹی چیف کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر شہدا کشمیر کے لیے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔