قائداعظم ٹرافی،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ،کامران غلام پر جرمانہ عائد

67

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈمیچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر خیبرپختونخوا کے کامران غلا م پر میچ فیس کا40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔کامران غلا م پرسندھ کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ واقعہ خیبرپختونخوا کی پہلی اننگز کے 57ویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا جب کامران غلام نے سہیل خان کی گیند پرامپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ دئیے جانے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اورثاقب خان نے کامران غلام کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔کامران غلام کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری ندیم ارشد نے کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا۔