کرکٹ جنوبی افریقا کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

87

اسلام آباد(جسارت نیوز)کرکٹ جنوبی افریقاکا 4 رکنی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے ترجمان کے مطابق وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقا کے کرکٹ آپریشنز منیجر موکاش گیجر کررہے ہیں،اسٹیفن گریک، محمد زونید اور روری ا سٹین بھی وفد کا حصہ ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقا کے4 رکنی وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد وفد اسلام آباد میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردے گا۔وفد آج راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ دیکھے گا۔دریں اثنا جنوبی افریقا کرکٹ وفد پیر کوF-7 مرکزاسلام آبادمیں نجی ریسٹورنٹ گیا۔جنوبی افریقی کرکٹ وفدنے نجی ہوٹل میں کھانا کھایا، جنوبی افریقی وفدکے ہمراہ زمبابو ے آفیشلزنے بھی لذیذپاکستانی کھانے بھی کھائے، ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکرخان بھی وفدکے ہمراہ تھے۔ جنوبی افریقا ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کادورہ کریگی۔ جنوبی افریقا کو 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے جنوری میں پاکستان آنا ہے۔