صحت مند معاشرے کیلیے کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،مشیر کھیل

92

کوئٹہ (جسارت نیوز)صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔کھیل نوجوانوں میں مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے بچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔موجودہ حکومت نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریح کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پہلے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلو چستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان بلال خان کاکڑ، سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اسفند یار کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا کہ واحد حل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے جسکا سہرا محکمہ کھیل و امور نوجوانان کو جاتا ہے جو وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں بہتر انداز میں کر رہی ہے ۔فائنل میچ میں پاکستان واپڈ ا کی ٹیم نے مسلم کلب چمن کی ٹیم کو 1-0 سے ہرا کر فائنل اپنے نام کیا۔اس موقع پر ونر ٹیم کیلئے 5لاکھ،جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کو 2 لاکھ50 ہزار نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پرآنے والے ٹیموں کیلئے ایک ،ایک لاکھ کا اعلان کیا گیا جس پر تمام محکمہ داد کا مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر صوبے کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک،قوم کانام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں مثبت رجحانات پیدا ہوتے ہیں موجودہ حکومت بلا تفریق صوبے میں کھلاڑیوں اور کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے کرصوبے میں کھلاڑیوں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔اسی مقصد کے حصول کیلئے بلو چستان کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ کھیلوں پر خصوصی توجہ دیکر اس صوبے کے نام کو ہمیشہ روشن رکھیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ کھیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ نوجوان اور صحت مند معاشرے کا قیام ہمارے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے اس طرح کے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد صوبائی اور ڈویڑنل سطح پر ہر سال کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل اس طرح کی سرگرمیوں استفادہ کرکے مزید کھیلوں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے ملک، قوم کا نام روشن کریں۔ فائنل میچ میں پاکستان واپڈ ا کی ٹیم نے مسلم کلب چمن کی ٹیم کو 1-0 سے ہرا کر فائنل اپنے نام کیا۔اس موقع پر ونر ٹیم کیلئے 5لاکھ،جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کو 2 لاکھ50 ہزار نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پرآنے والے ٹیموں کیلئے ایک ،ایک لاکھ کا اعلان کیا گیا یاد رہے پہلا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلو چستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ21اکتوبر کو شروع ہو اتھا جس میں ملک سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیلئے گئے جبکہ بڑی تعداد میں شائقین نے مقابلوں میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔